Skip to content

تحریکِ ارشاد اعظم

تحریکِ ارشاد اعظم ایک اشاعتی ادارہ ہے جو اُس الہیٰ حکم کی تعمیل اور تکمیل کے لیے وقف ہے جو رب العامین  نے ہمیں اقوامِ عالم کے لیے دیا۔ ہمارا مقصد  یہ ہے کہ اشاعت، آڈیو، ویڈیو، ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذرائع کے ذریعے مژدہ  مسرت   کو عام کریں اور ذاتِ باری تعالیٰ کے کلام کو ہر دل تک پہنچائیں۔

یہ خدمت نہ صرف کلامِ اللَّہکی روشنی کو دنیا بھر میں پھیلانے کا عزم رکھتی ہے بلکہ خالقِ کائنات کے اس ارشادِ اعظم  کی بھی عملی تعمیل ہے جو اُس نے ہمیں سونپا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے…

کلامِ الٰہی کے پیغام کو مؤثر انداز میں نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے ایک تصویری کتاب ’’نیک و بد‘‘  تیار کی گئی ہے، جو اردو، پشتو، سندھی، ہندی، نیپالی سمیت کئی دیگر زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب خاص طور پر نوجوانوں کو کلامِ خدا کی تعلیمات سے روشناس کروانے کا ایک جامع اور مؤثر ذریعہ ہے۔

نیک و بد

’’نیک و بد‘‘ میں کلامِ خدا کے حقائق، معجزات، انبیاء کی حیاتِ مبارکہ اور اہم واقعات کو دلکش اور دلچسپ تصویری انداز میں پیش کیا گیا ہے….

مزید سہولت کے لیے، ہر باب کو آڈیو اور ویڈیو فارمیٹ میں بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ ربِ باری تعالیٰ کی تعلیمات کو سیکھنا اور دوسروں تک پہنچانا اور بھی آسان ہو جائے۔ یہ تمام ویڈیوز یوٹیوب اور فیس بک پر بآسانی دستیاب ہیں۔

  راہِ حق کی پہچان کے لئے کچھ اور  کتابیں

ہماری فہرست  میں ایسی کئی کتب شامل ہیں جو آپ کو راہِ حق کی پہچان میں مدد فراہم کریں گی۔ ان میں ربّ العالمین کے الٰہی منصوبے کو جامع اور بامعنی تفسیر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاکہ قاری نہ صرف ہر نکتے کو بہتر طور پر سمجھ سکے بلکہ اپنی زندگی میں اس پر عمل بھی کر سکے، اور حاصلِ کلام کو مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچا سکے۔

سونا چاندی

سونا چاندی  کے عنوان سے شائع انجیلِ متی نئے عہدنامےکی پہلی کتاب ہے، جو حضرت متی رسول (جنہیں لاوی بھی کہا جاتا ہے) کی طرف منسوب ہے۔ حضر ت متی پیشے کے اعتبار سے محصولات جمع کرنے والے تھے…

زندگی کی اولین ترجیحات

زندگی کی اولین ترجیحات کے ٹائٹل سے شائع انجیلِ مرقس نئے  عہدنامے  کی دوسری کتاب ہے، جو حضرت مرقس (یوحنا مرقس) کی طرف منسوب ہے۔ مرقس رسول جناب ِ  پطرس کے قریبی ساتھی اور…

الہی شفا

الہی شفاکے عنوان سے شائع ہونے والی  انجیلِ لوقا نئے  عہدنامے  کی تیسری کتاب ہے، جو حضرت لوقا کی طرف منسوب ہے ۔ لوقا پیشے کے اعتبار سے ایک طبیب (ڈاکٹر) تھے اور پولس رسول کے قریبی ساتھی اور ہمسفر…

زندگی کا چشمہ

زندگی کا چشمہ کے عنوان سے انجیلِ یوحنا نئے  عہدنامے کی چوتھی اور آخری انجیل ہے، جو یوحنا رسول کی طرف منسوب ہے۔ حضرت  یوحنا وہ شاگرد تھے جنہیں خداوند  یسوع المسیح  ’’اپنا عزیز شاگرد‘‘ کہتے…

روشنی کا سفر

روشنی کا سفر کے عنوان سے شائع کتاب رسولوں کے اعمال  نئے عہدنامے کی پانچویں کتاب ہے، جو حضرت لوقا نے اپنی انجیل کے تسلسل میں لکھی۔ اس کتاب میں خداوند  یسوع المسیح  کے آسمان پر اٹھائے جانے کے بعد…

خداوند یسوع  المسیح  کی بشارت  ہر دل تک!

یہ تمام کتب  چرچز، تعلیمی اداروں، سنڈے سکولز، کالجز، کمیونٹی لیڈرز، دیہات اور شہروں — کے لیے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد صرف ایک ہے، خداوند یسوع المسیح کی خوشخبری کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا، تاکہ اُس کے جلالی ظہور کی تیاری کی جا سکے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب ہر قوم اور ہر زبان میں خوشخبری پہنچے گی، تب وہ وقت آئے گا جس کا ہمیں شدت سے انتظار ہے — کہ ایماندار اُڑ کر ہوا میں اپنے منجی، یسوع مسیح، کا استقبال کریں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ مشن ہم اکیلے مکمل نہیں کر سکتے۔ اس عظیم کام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا، ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا۔کیونکہ یسوع مسیح کا فرمان ہے:

’’اور بادشاہی کی اِس خوشخبری کی منادی تمام دنیا میں ہو گی تاکہ سب قوموں کے لیے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہو گا۔‘‘ متی ۲۴ : ۱۴

جب وہ دن آئے گا، توسیدنا  مسیح خود ہمیں لینے آسمان سے آئیں گے۔

سیدنا مسیح  کے بارے میں جاننے کے لئے یہ تمام کتب بالکل مفت دستیاب ہیں ۔ ہمیں ای میل لکھیں یا واٹس ایپ کریں یا بالکل فری ڈاوٴن لوڈ کریں  شکریہ.