Skip to content

زندگی کا چشمہ

’’زندگی کا چشمہ‘‘ کے عنوان سے انجیلِ یوحنا نئے  عہدنامے کی چوتھی اور آخری انجیل ہے، جو یوحنا رسول کی طرف منسوب ہے۔ حضرت  یوحنا وہ شاگرد تھے جنہیں خداوند  یسوع المسیح  ’’اپنا عزیز شاگرد‘‘ کہتے تھے، اور انہوں نے سیدنا مسیح کی زندگی اور خدمت کو نہایت گہری روحانی بصیرت کے ساتھ پیش کیا۔

یوحنا کی انجیل باقی تین اناجیل (متی، مرقس، لوقا) سے مختلف انداز میں لکھی گئی ہے۔ اس میں زیادہ زور مسیح کی الٰہیت اور اُن کی ازلی ہستی پر دیا گیا ہے، جیسا کہ ابتدا ہی میں بیان ہوتا ہے:
’’ابتدا میں کلام تھا، کلام خدا کے ساتھ تھا، اور کلام خدا تھا۔ ‘‘ (یوحنا ۱:۱ )

یہ انجیل المسیح  کے سات بڑے ’’میں ہوں‘‘  والے بیانات اور سات بڑے معجزات کو بیان کرتی ہے، جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ خداوند  یسوع ہی خدا کے بیتے  ،  اقوام عالم اور کائنات کل کے نجات دہندہ ہیں ۔ یوحنا کا مقصد صاف الفاظ میں یہ ہے۔  ’’یہ اس لیے لکھے گئے تاکہ تم ایمان لاؤ کہ یسوع ہی مسیح خدا کا بیٹا ہے، اور ایمان لا کر اُس کے نام سے زندگی پاؤ۔‘‘  (یوحنا ۲۰ :۳۱ )

جناب ِ یوحنا کی انجیل میں مسیح کی محبت، قربانی، اور اپنے شاگردوں کے لیے دعائیں نہایت گہرائی سے پیش کی گئی ہیں، خاص طور پر آخری شام کے موقع پر (باب ۱۳تا ۱۷)۔ اس کا پیغام واضح ہے: نجات ایمان کے وسیلے سے ملتی ہے، اور ابدی زندگی صرف یسوع مسیح میں ہے۔