’’ روشنی کا سفر‘‘ کے عنوان سے شائع کتاب رسولوں کے اعمال نئے عہدنامے کی پانچویں کتاب ہے، جو حضرت لوقا نے اپنی انجیل کے تسلسل میں لکھی۔ اس کتاب میں خداوند یسوع المسیح کے آسمان پر اٹھائے جانے کے بعد کی ابتدائی کلیسیا کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔
یہ کتاب روح القدس کے نزول (پنتکست کے دن) سے شروع ہوتی ہے اورسیدنا مسیح کے شاگردوں کی گواہی، معجزات، قید و بند کی صعوبتوں، اور رومی سلطنت میں ایمان کے پھیلاؤ کو بیان کرتی ہے۔ اس میں خاص طور پر رسول پطرس اور رسول پولس کی خدمت اور تبلیغی سفر نمایاں ہیں۔
’’رسولوں کے اعمال‘‘ ہمیں سکھاتی ہے کہ کس طرح مقدس روح کی رہنمائی میں شاگردوں نے دنیا کے کونے کونے میں انجیل کی بشارت پہنچائی، چاہے اس کے لیے انہیں مخالفت، ظلم یا قید کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑا۔
یہ کتاب ہر مومن کو یاد دلاتی ہے کہ کلیسیا کا مشن آج بھی جاری ہے — وہی مشن جو مسیح نے ’’ارشادِ اعظم‘‘ میں اپنے شاگردوں کو دیا تھا:
’’تم زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے۔‘‘ (رسولوں کے اعمال ۱ : ۸ )