Skip to content

سونا چاندی

سونا چاندی  کے عنوان سے شائع انجیلِ متی نئے عہدنامےکی پہلی کتاب ہے، جو حضرت متی رسول (جنہیں لاوی بھی کہا جاتا ہے) کی طرف منسوب ہے۔ حضر ت متی پیشے کے اعتبار سے محصولات جمع کرنے والے تھے، لیکن جناب ِ مسیح نے انہیں اپنے پیچھے چلنے کی دعوت دی، اور وہ حواریوں  میں شامل ہو گئے۔

یہ انجیل خاص طور پر یہودی پس منظر رکھنے والے قارئین کے لیے لکھی گئی ہے، تاکہ انہیں ثابت کیا جا سکے کہ سیدنا  یسوع المسیح ہی وہ موعودہ نجات دہندہ ہیں جن کا ذکر قدیم صحیفوں میں کیا گیا تھا۔ اس میں پرانے عہدنامہ کی پیشگوئیوں کے کثرت سے حوالہ جات ملتے ہیں، جو مسیح کی ذاتِ اقدس  اور خدمت میں پورے ہوئے۔

انجیلِ متی میں خداوند یسوع  المسیح  کی پیدائش، خدمت، معجزات، تعلیمات، تمثیلیں، شاگردوں کی تربیت، اور صلیب و قیامت کے واقعات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کا ایک نمایاں پہلو "پہاڑی وعظ” (باب 5 تا 7) ہے، جس میں مسیح نے آسمانی بادشاہی کے اصول واضح کیے۔

انجیلِ متی نہ صرف ایمان کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے بلکہ قاری کو شاگردی، خدا کی بادشاہی، اور انجیل کی خدمت کی عملی راہنمائی بھی دیتی ہے۔ اس کا اختتام یسوع مسیح کے اُس عظیم فرمان پر ہوتا ہے جسے ’’ارشادِ اعظم‘‘ کہا جاتا ہے۔

’’پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ‘‘  متی ۲۸ : ۱۹

خداوند یسوع  المسیح  کی بشارت  ہر دل تک!

یہ تمام کتب  چرچز، تعلیمی اداروں، سنڈے سکولز، کالجز، کمیونٹی لیڈرز، دیہات اور شہروں — کے لیے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد صرف ایک ہے، خداوند یسوع المسیح کی خوشخبری کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا، تاکہ اُس کے جلالی ظہور کی تیاری کی جا سکے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب ہر قوم اور ہر زبان میں خوشخبری پہنچے گی، تب وہ وقت آئے گا جس کا ہمیں شدت سے انتظار ہے — کہ ایماندار اُڑ کر ہوا میں اپنے منجی، یسوع مسیح، کا استقبال کریں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ مشن ہم اکیلے مکمل نہیں کر سکتے۔ اس عظیم کام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا، ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا۔کیونکہ یسوع مسیح کا فرمان ہے:

’’اور بادشاہی کی اِس خوشخبری کی منادی تمام دنیا میں ہو گی تاکہ سب قوموں کے لیے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہو گا۔‘‘ متی ۲۴ : ۱۴