نیک و بد
کلامِ الٰہی کے پیغام کو مؤثر انداز میں نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے ایک تصویری کتاب ’’نیک و بد‘‘ تیار کی گئی ہے، جو اردو، پشتو، سندھی، ہندی، نیپالی سمیت کئی دیگر زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب خاص طور پر نوجوانوں کو کلامِ خدا کی تعلیمات سے روشناس کروانے کا ایک جامع اور مؤثر ذریعہ ہے۔’’نیک و بد‘‘ میں کلامِ…………..
راہِ حق کی پہچان کے لئے کچھ اور کتابیں
ہماری فہرست میں ایسی کئی کتب شامل ہیں جو آپ کو راہِ حق کی پہچان میں مدد فراہم کریں گی۔ ان میں ربّ العالمین کے الٰہی منصوبے کو جامع اور بامعنی تفسیر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاکہ قاری نہ صرف ہر نکتے کو بہتر طور پر سمجھ سکے بلکہ اپنی زندگی میں اس پر عمل بھی کر سکے، اور حاصلِ کلام کو مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچا سکے۔
سونا چاندی
سونا چاندی کے عنوان سے شائع انجیلِ متی نئے عہدنامےکی پہلی کتاب ہے، جو حضرت متی رسول (جنہیں لاوی بھی کہا جاتا ہے) کی طرف منسوب ہے۔ حضر ت متی پیشے کے اعتبار سے محصولات جمع کرنے والے تھے، لیکن جناب ِ مسیح نے انہیں اپنے پیچھے چلنے کی دعوت دی، اور وہ حواریوں میں شامل ہو گئے۔ یہ انجیل خاص طور پر…………….
زندگی کی اولین ترجیحات
زندگی کی اولین ترجیحات کے ٹائٹل سے شائع انجیلِ مرقس نئے عہدنامے کی دوسری کتاب ہے، جو حضرت مرقس (یوحنا مرقس) کی طرف منسوب ہے۔ مرقس رسول جناب ِ پطرس کے قریبی ساتھی اور خدمت گزار تھے، اور روایت کے مطابق اس انجیل میں زیادہ تر وہ باتیں درج ہیں جو انہوں نے جنابِ پطرس کی عینی شہادت اور تعلیم سے سنیں۔……..
الٰہی شفا
’’الہی شفا ‘‘کے عنوان سے شائع ہونے والی انجیلِ لوقا نئے عہدنامے کی تیسری کتاب ہے، جو حضرت لوقا کی طرف منسوب ہے ۔ لوقا پیشے کے اعتبار سے ایک طبیب (ڈاکٹر) تھے اور پولس رسول کے قریبی ساتھی اور ہمسفر تھے۔ انہوں نے یہ انجیل نہ صرف تاریخی تحقیق بلکہ عینی شاہدین کی گواہیوں کی روشنی میں نہایت ترتیب اور دقتِ نظر کے ساتھ تحریر کی۔……….
زندگی کا چشمہ
زندگی کا چشمہ کے عنوان سے انجیلِ یوحنا نئے عہدنامے کی چوتھی اور آخری انجیل ہے، جو یوحنا رسول کی طرف منسوب ہے۔ حضرت یوحنا وہ شاگرد تھے جنہیں خداوند یسوع المسیح ’’اپنا عزیز شاگرد‘‘ کہتے تھے، اور انہوں نے سیدنا مسیح کی زندگی اور خدمت کو نہایت……….
روشنی کا سفر
’’ روشنی کا سفر‘‘ کے عنوان سے شائع کتاب رسولوں کے اعمال نئے عہدنامے کی پانچویں کتاب ہے، جو حضرت لوقا نے اپنی انجیل کے تسلسل میں لکھی۔ اس کتاب میں خداوند یسوع المسیح کے آسمان پر اٹھائے جانے کے بعد کی ابتدائی کلیسیا کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔یہ کتاب روح القدس کے نزول (پنتکست کے دن) سے شروع ہوتی ہے اور…………..
خداوند یسوع المسیح کی بشارت ہر دل تک!
یہ تمام کتب چرچز، تعلیمی اداروں، سنڈے سکولز، کالجز، کمیونٹی لیڈرز، دیہات اور شہروں — کے لیے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد صرف ایک ہے، خداوند یسوع المسیح کی خوشخبری کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا، تاکہ اُس کے جلالی ظہور کی تیاری کی جا سکے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب ہر قوم اور ہر زبان میں خوشخبری پہنچے گی، تب وہ وقت آئے گا جس کا ہمیں شدت سے انتظار ہے — کہ ایماندار اُڑ کر ہوا میں اپنے منجی، یسوع مسیح، کا استقبال کریں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ مشن ہم اکیلے مکمل نہیں کر سکتے۔ اس عظیم کام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا، ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا۔کیونکہ یسوع مسیح کا فرمان ہے:
’’اور بادشاہی کی اِس خوشخبری کی منادی تمام دنیا میں ہو گی تاکہ سب قوموں کے لیے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہو گا۔‘‘ متی ۲۴ : ۱۴