Skip to content

روشنی کا سفر

’’ روشنی کا سفر‘‘ کے عنوان سے شائع کتاب رسولوں کے اعمال  نئے  عہدنامے کی پانچویں کتاب ہے، جو حضرت لوقا نے اپنی انجیل کے تسلسل میں لکھی۔ اس کتاب میں خداوند  یسوع المسیح  کے آسمان پر اٹھائے جانے کے بعد کی ابتدائی کلیسیا کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔

یہ کتاب روح القدس  کے نزول (پنتکست کے دن) سے شروع ہوتی ہے اورسیدنا  مسیح کے شاگردوں کی گواہی، معجزات، قید و بند کی صعوبتوں، اور رومی سلطنت میں ایمان  کے پھیلاؤ کو بیان کرتی ہے۔ اس میں خاص طور پر رسول پطرس اور رسول پولس کی خدمت اور تبلیغی سفر نمایاں ہیں۔

’’رسولوں کے اعمال‘‘  ہمیں سکھاتی ہے کہ کس طرح مقدس روح کی رہنمائی میں شاگردوں نے دنیا کے کونے کونے میں انجیل کی بشارت  پہنچائی، چاہے اس کے لیے انہیں مخالفت، ظلم یا قید کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑا۔

یہ کتاب ہر مومن کو یاد دلاتی ہے کہ کلیسیا کا مشن آج بھی جاری ہے — وہی مشن جو مسیح نے ’’ارشادِ اعظم‘‘  میں اپنے شاگردوں کو دیا تھا:

’’تم زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے۔‘‘ (رسولوں کے اعمال ۱ : ۸ )

خداوند یسوع  المسیح  کی بشارت  ہر دل تک!

یہ تمام کتب  چرچز، تعلیمی اداروں، سنڈے سکولز، کالجز، کمیونٹی لیڈرز، دیہات اور شہروں — کے لیے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد صرف ایک ہے، خداوند یسوع المسیح کی خوشخبری کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا، تاکہ اُس کے جلالی ظہور کی تیاری کی جا سکے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب ہر قوم اور ہر زبان میں خوشخبری پہنچے گی، تب وہ وقت آئے گا جس کا ہمیں شدت سے انتظار ہے — کہ ایماندار اُڑ کر ہوا میں اپنے منجی، یسوع مسیح، کا استقبال کریں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ مشن ہم اکیلے مکمل نہیں کر سکتے۔ اس عظیم کام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا، ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا۔کیونکہ یسوع مسیح کا فرمان ہے:

’’اور بادشاہی کی اِس خوشخبری کی منادی تمام دنیا میں ہو گی تاکہ سب قوموں کے لیے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہو گا۔‘‘ متی ۲۴ : ۱۴